Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsموٹاپے میں کمی کس طرح ممکن ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف

موٹاپے میں کمی کس طرح ممکن ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف


 اچھی نیند جسمانی نظام کی ’قدرتی گھڑی‘ (باڈی کلاک) کو درست رکھنے کیلئے ضروری ہے جس میں 24 گھنٹے میں ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح میں اتار چڑھاؤ کو متوازن رکھنا شامل ہے۔

اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے محققین کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ وزن یا موٹاپے کے شکار افراد جن نیند کی کمی کیوجہ سے باڈی کلاک اچھی طرح سے متوازن نہیں ہے، وہ منفی میٹابولک اثرات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ دی جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والے نتائج بتاتے ہیں کہ یہ منفی اثرات مردوں اور عورتوں کے درمیان نمایاں طور پر مختلف ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ بہتر اور اچھی نیند لینے سے باڈی کلاک کو ایڈجسٹ کرکے ممکنہ طور پر زیادہ وزن اور موٹاپے سے وابستہ کچھ خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں