Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsمچھروں کو گھر سے بھگانے کے آسان طریقے

مچھروں کو گھر سے بھگانے کے آسان طریقے


مچھر انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیئے جاتے ہیں، ان کے کاٹنے سے ناصرف ملیریا اور ڈینگی بلکہ بچے جِلدی بیماریوں سے بھی دو چار ہو سکتے ہیں۔

مچھر حشرات الارض کی ایک قسم ہے جو ہر سال لاکھوں زندگیاں نگل جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے ’ارتھ ڈیڈلسٹ انیمل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

آج کل ہر جگہ مچھروں کی بھر مار ہے اور طبی ماہرین ہر صورت ان سے بچاؤ تجویز کرتے ہیں، شام کے ہوتے ہی اگر کھڑکیاں دروازے بند بھی کر دیے جائیں تو ناجانے جسامت میں یہ چھوٹا کیڑا کہاں سے آ جاتا ہے۔

مچھروں سے بچاؤ کے لیے متعدد ادویات، لوشن، کوائیل اور میٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں مگر یہ سب اشیا مچھر بھگائیں یا نہ بھگائیں پھیپڑوں سے جڑے کئی مسائل ضرور پیدا کر دیتے ہیں۔

پریشان نہ ہوں مچھروں سے بچاؤ کے لیے اس ہیلتھ رپورٹ میں متعدد آزمودہ تدابیر پر بحث کی گئی ہے۔

سیب کا سرکا:

سیب کا سرکا ناصرف صحت بلکہ مچھروں کو گھر سے بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ایک سے 2 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو گھر میں اسپرے کرنے سے مچھروں اور دیگر کیڑوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

انڈے کے کارٹن:

اگر مچھر بھگانے والے کوائیل کا استعمال کرنے سے سانس کی تکلیف ہوتی ہے تو کارڈ بورڈ سے بنے انڈے کے کارٹن سے مدد لی جا سکتی ہے، کارٹن کو آگ لگائیں اور اس سے پیدا ہونے والی بو اور دھوائیں سے فائدہ اٹھائیں۔

کافی:

مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے کافی سب بھی مدد لی جا سکتی ہے، گھر کے جس بھی حصے کو مچھروں سے پاک کرنا ہوں وہاں کافی کے بیج رکھی دیں، کافی کی کڑوی خوشبو سےمچھر نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب اگر خدشہ ہے کہ سوئیمنگ پول میں انڈوں کی افزائش ہو رہی ہے تو وہاں کافی ڈالنے سے مچھروں کے انڈے پانی کی سطح پر آجائیں گے اور آکسیجن کی کمی کے سبب یہ انڈے ختم ہوجائیں گے۔

کینو یا مالٹے کے چھلکے

کیڑوں مکوڑوں کو ترش مہک پسند نہیں ہوتی، کینو اور مالٹوں کی ترش خوشبو مچھروں بلکہ چیونٹیوں اور مکھیوں کو بھی دور بھگاتی ہے، اس موسم میں مچھروں سے بچاؤ کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو پیس لیں اور متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔

کینو کے چھلکے مچھر کے کاٹنے کے بعد ہونے والی خارش کو بھی کم کرتے ہیں۔

پودینہ مچھروں سے جان چھڑا سکتا ہے:

مچھروں کو بھگانے کے لیے پودینے کا استعمال انتہائی موزوں قرار دیا جاتا ہے، اسپرے بوتل میں ایک کپ پانی ڈال کر پودینے کے تیل کے چند قطرے شامل کر کے اچھی طرح سے ہلائیں اور گھر میں چھڑک دیں، پودینے کے تیل میں موجود خوشبو اور کیمیائی مرکبات مچھروں کو آپ سے دور رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

کافور:

مچھروں کو بھگانے کے لیے کھڑکی اور دروازوں کے قریب کافور جلادیں اور آدھے گھنٹے کے لیے گھر کو مکمل طور پر بند کردیں، کافور کے جلنے سے نکلنے والا دھواں گھر میں موجود تمام مچھروں کا خاتمہ کر دے گا۔

نیم کا تیل:

نیم کا کڑوا تیل مچھروں کو بھگانے کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے، نیم کے تیل کو بطور موسکیٹو لوشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

برتن دھونے والا صابن:

برتن دھونے کے لیے استعمال ہونے والے محلول کے (لیکویڈ) چند قطرے کسی پلیٹ میں ڈال کر چھوڑ دیں، اس محلول کی خوشبو سے مچھر اس پر بیٹھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وہیں مر جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں