Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمکسچر کے جاراوربلیڈر کو صاف کرنے کا طریقہ

مکسچر کے جاراوربلیڈر کو صاف کرنے کا طریقہ


مکسر جار پکوانوں کے کئی کاموں کو آسان کر دیتا ہے، لیکن اس کی صفائی کرنا مشکل ہوتا ہے۔

خاص طور پر بلیڈ کے نزدیک جمع ہونے والی گندگی اور چکنائی آسانی سے صاف نہیں ہوتی ہے اور اسے ہٹاتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ بھی لگ سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین کا مکسچر جار صاف نہیں ہوتا ہے اور اس میں گندگی جمع ہوتی رہتی ہے۔

اگر آپ کا بھی مکسچر جار بھی صاف نہ ہو اور بہت زیادہ گندا ہو گیا ہو تو یہ ٹوٹکہ آزما ئیں۔ اس کی مدد سے پوارا گرائنڈر مکسچر جار منٹوں میں صاف ہو جائے گا اور ہاتھ میں چوٹ لگنے کا ڈر بھی نہیں رہے گا۔

برف اور لیکویڈ ڈش واش
مکسچر جار صاف کرنے کے لیے صرف دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ آئس ٹرے سے سے برف کو جارمیں ڈال دیں اور تھوڑا سا لیکویڈ ڈش واش کو بھی شامل کردیں۔ اور دو سے تین منٹ کے لیے بلینڈ کر دیں۔ برف اور لیکویڈ واش بار سے چکنائی اور گندگی باہر آجائے گی۔ اب اس گندے پانی کو پھینک کر اس میں صاف پانی ڈال دیں اور دوبارہ بلینڈ کر لیں۔ اور اسے بھی پھینک کر صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ بلینڈر کے آس پاس کی ساری گندگی صاف ہو جائے گی۔

بیکنگ سوڈا اور سرکہ
اگر مکسچر جار کی گندگی صاف نہیں ہورہی ہوتو جارمیں بیکنگ سوڈا اورسرکہ ڈال دیں اورپانی شامل کر کے اسے تھوڑا سا گھما لیں۔ آپ دیکھیں گی کے تمام گندگی صاف ہو گئی ہے۔ اب جار کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں