Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsمکیش امبانی ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

مکیش امبانی ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟


ایشیا کے امیر ترین مکیش امبانی 111 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ہیں۔

مگر وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی کے طور پر کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ اس کا جواب کافی دلچسپ ہے کیونکہ وہ مسلسل 4 برسوں سے اپنی کمپنی کے لیے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

جی ہاں واقعی ایشیا کے امیر ترین شخص اپنی کمپنی کے فرائض ادا کرنے کے لیے گزشتہ 4 برسوں سے کوئی تنخواہ نہیں لے رہے۔

اس کی وجہ کووڈ 19 کی وبا تھی جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہوا تھا تو مکیش امبانی نے ریلائنس کے لیے کام کرنے پر تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل 2008 سے 2020 تک کے مالی برسوں کے دوران انہیں ریلائنس کی جانب سے سالانہ 15 کروڑ تنخواہ کے طورپر ادا کیے جاتے تھے۔

ریلائنس کی جانب سے جاری تازہ ترین سالانہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کسی قسم کے الاؤنسز یا دیگر مراعات بھی نہیں لیتے۔

البتہ کمپنی کی جانب سے مکیش امبانی اور ان کے خاندان کی سکیورٹی کے اخراجات ضرور ادا کیے جاتے ہیں۔

مکیش امبانی کی اہلیہ اگست 2023 تک ریلائنس کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں اور انہیں 2 لاکھ روپے sitting fees کے طور پر ادا کیے جاتے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 97 لاکھ روپے کمیشن کے طور پر دیے گئے۔

ان کے تینوں بچے بھی ریلائنس میں کام کرنے کے لیے کوئی تنخواہ نہیں لیتے بلکہ 4 لاکھ sitting fees اور 97 لاکھ روپے کمیشن کے طور پر لیتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں