Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمیرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں: حسین نواز

میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں: حسین نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

حسین نواز نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ شروع ہوا ، 14ماہ بغیر کسی کیس کے بھی جیل میں رہا ،قید تنہائی میں بھی رکھا گیا اس کے بعد جلا وطن بھی کیا گیا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیئے ، میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، پارلیمنٹ اور حکومت جو بہتر سمجھتےہیں نیب کے حوالے سے قانون سازی کریں۔

مریم نواز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کی دین ہے ، نواز شریف نے مریم نواز کے اہل کندھے دیکھ کر ذمہ داری ڈالی، مریم نوازقوم کو مایوس نہیں کریں گی۔

صحافی نے سوال کیا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے تو حسین نواز کا کہنا تھا کہ میرے کہنے سے کیا ہوگا، لیکن بڑا دکھ ہے کہ والدہ کی تدفین میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں