Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsمیگنیزیم والی غذائیں صحت کیلئے کتنی مفید؟

میگنیزیم والی غذائیں صحت کیلئے کتنی مفید؟


میگنیزیم جسمانی افعال کیلئے اہم معدنیات میں سے ایک ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا، ہڈیوں کو مضبوط بنانا اور دھڑکنوں کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج کے دور میں لوگوں کی اکثریت میگنیزیم والی غذائیں مناسب مقدار میں نہیں کھارہے۔ ایسے بالغ افراد جو میگنیزیم کی تجویز کردہ مقدار سے کم مقدار لیتے ہیں ان میں سنگین بیماریوں جیسے دل کی بیماری، ذیابیطس اور بعض کینسر کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے جبکہ کم میگنیزیم اوسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی بیماری) کا اہم سبب ہے۔

اگرچہ میگنیزیم کی شدید کمی بہت کم پیش آتی ہے لیکن مندرجہ ذیل حالتوں کا شکار افراد میں میگنیزیم کی شدید کمی کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔
1) گردوں کی بیماری

2) Crohen’s disease یا اس جیسی دیگر بیماریاں جو ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں

3) پیراتھائرائاڈ کے مسائل

4) ذیابیطس اور کینسر کیلئے مخصوص ادویات

5) بڑی عمر کے افراد

6) شراب نوشی

روزانہ کتنی مقدار درکار
مذکورہ بالا تحریر میں ہم نے میگنیزم کی افادیت اور اس کی کمی کے نقصانات پر بات کی تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا ضروری ہے کہ مخصوص حالتوں جیسے عمر، جنس میں میگنیزم کی مقدار مختلف ہوگی۔ درج ذیل چارٹ میں ماہرین کی جانب سے عمر اور جنس کے حساب سے میگنیزم کی مقدار کا تعین کیا گیا ہے:


install suchtv android app on google app store



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں