Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsنامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نسشت سے استعفیٰ...

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نسشت سے استعفیٰ دے دیا


مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سےمنتخب ہوئی تھیں۔ مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس لیے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔

قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں