پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے ہیرو کے طور پر فاسٹ بولر حارث رؤف اور ناکام بھائی کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انتخاب کیا ہے۔
نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شومیں بطور مہمان شریک ہوئیں۔
اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’فرض کیجیے کہ آپ ایک فلم بنارہی ہیں اس فلم میں مرکزی کردار آپ کا ہے،
اگر آپ کو فلم کی کاسٹ کیلئے ہیرو ، ناکام بھائی اور ولن کو منتخب کرنا پڑے تو آپ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی‘۔
اس پر نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میں ہیرو کیلئے حارث رؤف کو ناکام بھائی کیلئے بابراعظم اور ولن کے طور پر محمد رضوان کو کاسٹ کروں گی۔
بابر اعظم اگر شادی کی پیشکش کرے تو آپکا جواب کیا ہوگا؟ مداح کا نازش جہانگیر سے سوال
نتاشا علی نے بھنویں چڑھاتے ہوئے کہاکہ کیوں کہ محمد رضوان کا چہرہ ولن جیسا ہی لگ رہا ہے۔
اس پر میزبان رمیز راجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں۔
بعد ازاں نتاشا علی نے کہا کہ میں پھر محمد افتخار کو ولن کے طور پر منتخب کروں گی۔