Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsنعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے اکتوبر کے لیے پاکستانی اسپنر نعمان علی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد ساجد علی اور نعمان علی کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ نعمان علی کو پہلی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جب کہ وہ پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے تھے، وہ ابھی بھی نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 147 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 130 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا تو ایسے میں نعمان علی انگلش بیٹرز کے لیے چیلنج بن گئے، انہوں نے دوسری اننگز میں کیریئر بیسٹ 8 وکٹیں حاصل کیں، جس سے قومی ٹیم کو 2021 کے بعد ہوم گراؤنڈ میں جیت نصیب ہوئی۔

صرف باؤلنگ ہی نہیں بلکہ نعمان علی نے بیٹنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، خاص طور پر تیسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے ساتھ ان کی شراکت اور 45 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو 77 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس سے قومی ٹیم نے میچ اور سیریز میں کامیابی حاصل کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں