Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsنمکین پانی کے قطرے سے زکام کا علاج ممکن

نمکین پانی کے قطرے سے زکام کا علاج ممکن


ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نمکین پانی کے قطرے ناک میں دالنے سے بچوں میں فلو کی میعاد دو دن تک کم کی جاسکتی ہے۔

ایڈنبرا یونیورسٹی میں بچوں سے متعلق سانس آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر اسٹیو کننگھم نے کہا کہ ہم نے پایا ہے کہ نمکین پانی کے قطرے ناک میں ڈالنے سے بچوں میں اوسطاً 8 دن تک کے فلو کی علامات کو 6 دن تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھارے پانی کے ناک کے قطرے لینے والے بچوں کو بیماری کے دوران دوائیوں کی ضرورت بھی کم ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر اسٹیو نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو سال میں 10 سے 12 بار زکام ہوتا ہے، ایسیٹامنفین اور آئبوپروفین جیسی دوائیاں علامات کو کم کرسکتی ہیں لیکن ابھی تک کسی ایسے علاج کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جو نزلہ زکام سے مکمل شفایابی بخشے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں