پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں قائم ن لیگ کے سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔
ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوازشریف کی تقریر کیلئے مائیک بھی نصب کر دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قائد ن لیگ تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی ہیں۔
نواز شریف، مریم نواز اور دیگر قائدین کے ہمراہ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔