Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsنوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو چھوڑنے کی وجہ بتادی

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو چھوڑنے کی وجہ بتادی


کپل شرما شو کا نام آتے ہی ذہن میں نوجت سنگھ سدھو کی شاعری اور قہقہے آجاتے ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ 5 سال بعد سدھو دوبارہ کپل کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں نظر آئیں گے۔

سنگھ سدھو نے2019 میں کپل شرما شو کو اچانک چھوڑ دیا تھا۔ ان کے شو چھوڑنے کے پیچھے گو بہت سی وجوہات تھیں لیکن نہ تو کبھی کپل شرما نے کچھ کہا اور نہ ہی سدھونے کوئی وضاحت پیش کی۔

اب 5 سال بعد سدھو دوبارہ کپل کے نیٹ فلکس شو دی گریٹ انڈین کپل شومیں آرہے ہیں۔ اس دوران سدھو کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ان کے شو چھوڑنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

جب ان سے کپل شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی وجوہات تھیں اور میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں بہت سی وجوہات کی بنا پر بھولوں سے سجا یہ گلدستہ ٹوٹ کر گر گیا حالانکہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ گلدستہ اسی طرخ مہکتا رہے اور اسے ویسا ہی سجا ہوا رکھا جائے۔ انہوں نے اس شو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویسے کپل شرما شو اب بھی بہت اچھا چل رہا ہے اور کافی شاندار ہے۔

سدھو کے اچنک شو چھورنے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جارہی تھی کہ جب پلوانہ دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا تو سدھو کا ایک تبصرہ متنازعہ بن گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا اور ارچنا پورن سنگھ کو ان کے حصہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں