نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سالار کاکڑ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالار کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں میاں اسلم اقبال جبکہ بلوچستان میں سالار کاکڑ کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس پر نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سالار کاکٹر نے این اے 263میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیا مگر صوبائی اسمبلی کی نشست پر حصہ ہی نہیں لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار جمال شاہ کاکڑ نے کامیابی حاصل کی جبکہ سالار کاکڑ کو شکست ہوئی تھی۔