نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کا امکان ہے اور تجربہ کار عماد وسیم اور محمد عامر کی فائنل الیون میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور عرفان نیازی پہلے ہی انجری کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو چکے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کھلاڑیوں کے ورک لوڈ میں کمی اور دیگر کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے سریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو آرام کرائے جانے کا امکان ہے۔
سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان کو عرفان نیازی جبکہ محمد رضوان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح ابرار احمد کی جگہ عماد وسیم جبکہ عباس آفریدی کی جگہ محمد عامر فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔