Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsنیوز کاسٹر برارہ راست بلیٹن میں مکھی نگل گئیں

نیوز کاسٹر برارہ راست بلیٹن میں مکھی نگل گئیں


سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرانگی میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر امریکی نیوز چینل کی اینکر کی ویڈیو نے سب کو حیران کیا ہے، جس میں خاتون نیوز کاسٹر برارہ راست نشریات کے دوران مکھی نگل گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر ونیسا والش برارہ راست نشریات کے دوران خبریں پڑھ رہی تھیں، لیکن شاید انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ آگے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوسٹن 25 نیوز کی نیوز کاسٹر گزشتہ ہفتے خبریں پڑھ رہی تھیں، تاہم خبریں پڑھتے پڑھتے وہ اس حد تک مگن ہو گئیں کہ انہیں علم ہی نہیں ہوا کہ ان کے چہرے پر مکھی بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیوز کاسٹر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اسی دوران مکھی پہلے تو آنکھ کے نیچے بیٹھی اور پھر اچانک منہ میں چلی گئی۔

تاہم نیوز کاسٹر کو اس بات کا احساس تھا کہ اگر اس نے برارہ راست نشریات کے دوران کچھ کیا تو مشکل میں پڑ سکتی ہیں، یہی وجہ تھی کہ وہ مکھی ہی نگل گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دلچسپی اور حیرانگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین خاتون کے پروفیشنلزم کی داد دے رہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں