نیپال کے وزیراعظم پشپا کمار داہل پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز وزیراعظم پشپا کمار داہل پر اعتماد کیلئے قرارداد پیش کی گئی تھی۔
اعتماد کا ووٹ جیتنے کیلیے پشپا کمار داہل کو کم ازکم 138 اراکین کی حمایت درکار تھی تاہم نیپالی وزیراعظم نے 275 کے ایوان میں صرف 63 ووٹ حاصل کیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے وزیر اعظم کو مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیپالی وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کے بعد اب سیاسی رہنما کے پی شرما اولی کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت تشکیل دی جائے گی۔
خیال رہے کہ نیپال 2008 سے بادشاہت کے خاتمے کے بعد سے سیاسی عدم ا ستحکام کا شکار ہے اور کے پی شرما اولی کی حکومت اس سیاسی عدم استحکام کے باعث 14 ویں حکومت ہو گی۔