Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت کی اندرونی...

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان بات چیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ملک ایک اور انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا اور تمام جماعتوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مسلم لیگ (ن) ان سب جماعتوں میں اکثریت میں ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کا ماننا ہے مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے میں سپورٹ کیا جائے جب کہ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان سے وزارتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیو ایم کی جانب سے (ن) لیگ کو ابھی کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے اور پارٹی نے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول نے (ن) لیگ کو جواب دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی، وزارتوں اور دیگر معاملات پر حکومت بننے کے بعد بات چیت ہوگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں