Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsواشنگٹن میں آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی:...

واشنگٹن میں آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی: وزیر خزانہ


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طےکریں گے، واشنگٹن میں آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سےکام کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرکے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کو تیزی سے آگے بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا س کہ ہم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ روز پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم تھا اوراسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایم ایف سے ایک طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی اور اس بات پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا، ہمارے 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں