Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsوالدہ کی طرف سے مسلسل انکارپرماہرہ خان بول پڑی

والدہ کی طرف سے مسلسل انکارپرماہرہ خان بول پڑی


اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناک چھِدوانا چاہتی ہیں لیکن ان کی والدہ ایسا نہیں سوچتیں۔

بالی وڈ سمیت چھوٹی اور بڑی اسکرینز کے متعدد پروجیکٹس میں مرکزی کردار بخوبی نبھانے والی ماہرہ خان کو ان کے مداح اب تک ناک چھِدوانے جیسے فیشن میں نہیں دیکھ سکے ہیں۔

تاہم اب ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ ناک چھِدوانا چاہتی ہیں لیکن اس ویڈیو میں ماہرہ نے ساتھ ہی والدہ کا مشورہ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی والدہ سے مشورہ مانگا کہ کیا میں ناک چھِدوالوں؟

اداکارہ کے مطابق والدہ نے انہیں جواب دیا کہ اگر ان کی ناک چھوٹی ہوتی تو وہ انہیں ضرورت اجازت دیتیں۔

اداکارہ کو ویڈیو میں ناک میں پِن پہنے بھی دیکھاجاسکتا ہے جب کہ ویڈیو کو ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے شیئر بھی کیا گیا ہے۔

ویڈیو پر پاکستان کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹس کیے جارہے ہیں جن میں صنم جھنگ، ماورا حسین، مصدق ملک، معروف اسٹائلسٹ طارق امین اور ماہرہ کے اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر شامل ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں