سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کے بیان کی حمایت کردی۔
سہواگ نے وہاب ریاض اور محمد عامر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں پاکستان کے نیوز چینلز پر بیٹھ کر کمنٹس دیتے تھے،
جیسے آج ہم دے رہے ہیں، آج اُن میں سے ایک چیف سلیکٹر اور ایک ٹیم میں ہے۔
سہواگ نے کہا کہ جو بندے ٹیم پر پہلے تنقید کررہے تھے اور اب جب اُن کے پاس پاور آئی ہے، تو انہوں نے بھی کیا کیا ہے،
کہ یار محمد عامر میرے ساتھ اس کو لے لیتے ہیں، سہواگ نے کہا کہ آپ کسی کی بے جا حمایت نہ کریں، میرٹ کو ترجیح دیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے سابق بھارتی کھلاڑی سہواگ کے بیان کی مکمل حمایت کی۔
باسط علی نے کہا کہ پڑوسی ملک کے کھلاڑی نے سچ بول دیا ہے،
اس میں جھوٹ کیا ہے؟ باسط علی نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن ون مین شو تھی،
انہوں نے کہا جس طرح محمد حفیظ ٹیم کا ڈائریکٹر تھا، اسی طرح وہاب ریاض ڈائریکٹر ہے۔
باسط علی نے کہا کہ 1992کا ورلڈ کپ بھی ہم دعاؤں سے جیتے تھے، کہ یا اللہ بارش ہوجائے، اللہ نے کرم کیا تو بارش ہوگئی، اس طرح ہم فائنل میں پہنچے تھے۔