Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsوزن کم کرنے میں مددگار مزیدار کھانے

وزن کم کرنے میں مددگار مزیدار کھانے


آج کے دور میں لوگ اپنے وزن کو لے کر کافی سنجیدہ ہوتے ہیں جس کیلئے وہ کافی محنت کرتے ہیں تاکہ چست اور توانا رہ سکیں۔

وزن کم کرنے کیلئے مختلف اور محنت طلب ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی احتیاط برتنی پڑتی ہے تب جا کر کہیں وزن کم ہوتا ہے۔

بہت سے لوگ اس بات سے بھی پریشان ہوتے ہیں کہ ایسے کون سے کھانوں کا استعمال کیا جائے جس سے وزن بھی کم ہو جائے اور ڈائیٹنگ کرنا بھی آسان ہو، تو آج ہم آپ کو چند ایسے کھانے بتاتے ہیں جو ذائقے میں مزیدار بھی ہیں اور وزن کم کرنے میں کارآمد بھی۔

مونگ دال کی کھچڑی اور دیسی گھی

مونگ دال (یعنی ہری دال) کی کھچڑی پیٹ اور نظام ہاضمہ کیلئے بہترین سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو ضروری پروٹین پہنچانے کے ساتھ ساتھ جسم کو آلودگی سے پاک رکھتی ہے جس سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ اگر کھچڑی پر دیسی گھی کا استعمال کیا جائے تو یہ کھانے کے ذائقے کو دوبالا کردے گا اور جسم کو ضروری اور اچھے فیٹس بھی مل سکیں گے۔

بھنے ہوئے کالے چنے

اگر آپ کو شدید بھوک لگ رہی ہو اور کچھ اچھا کھانے کا دل ہو تو آپ بھنے ہوئے کالے چنوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں کیونکہ قدرت نے چنوں کو پروٹین سے بھرپور بنایا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھنے ہوئے چنے فیٹس فری ہوتے ہیں جس کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور پیٹ بھی دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

دال اور سبزیوں کا سوپ

دال پروٹین اور فائبر کا خزانہ ہوتی ہے اور اگر اس میں سبزیاں بھی شامل کردی جائیں تو آپ کو پروٹین، فائبر کے ساتھ ساتھ ضروری وٹامنز بھی حاصل ہو سکیں گے۔ اس سوپ میں آپ اپنی من پسند سبزیوں کا استعمال کرسکتے ہیں، ساتھ ہی نمک اور کالی مرچوں سے اس کے ذائقے کو بڑھا سکتے ہیں۔

تل کے لڈو

تل کے لڈو ہر بچے اور بڑے کو پسند ہوتے ہیں، تل کے لڈو میں مختلف قسم کے وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جن میں فاسفورس، میگنیشیم، زنک اور وٹامن بی شامل ہیں۔ تل کے لڈو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہوئے قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں