Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsوزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی دو اہم ٹیکس...

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی دو اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں


وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ 2022 سے معطل کیا ہے، وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں