Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsوزیراعظم کا آئینی اصلاحات پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو...

وزیراعظم کا آئینی اصلاحات پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم آئینی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اجلاس کے بعد ارکان کو عشائیہ بھی دیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آئینی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اجلاس کے بعد ارکان کو عشائیہ بھی دیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جواب دیں گے اور انہیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عمر میں توسیع کے حوالے سے اہم آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف بھی تصدیق کر چکے ہیں جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو ممبران کی مطلوبہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہمارے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کر کے اور انہیں دباؤ میں لا کر ہی آئینی ترمیم منظور کروا سکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں