Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsوزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، سی پیک کی اپ گریڈیشن اور...

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، سی پیک کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق


وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اپ گریڈیشن پراتفاق کرلیا۔ ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان، فلسطین اورجنوبی ایشیا بشمول مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے طویل ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نےچین میں پرتپاک استقبال پرصدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا اور 2015 میں صدرشی جن پنگ کے پاکستان کے دورے کویاد کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودپائیدارشراکت داری کی توثیق کی اور سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان، فلسطین اورجنوبی ایشیا بشمول مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی دلچسپی کےامورپراپنی دیرینہ حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا سماجی واقتصادی ترقی کاایجنڈا چین کےمشترکہ خوشحالی کےتصورپرمبنی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کی اپ گریڈیشن اور دوسرے مرحلے میں ترقیاتی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

صدرشی جن پنگ نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا اور عشائیے میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کا ایک اور دور ہوا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر 4 جون سے چین میں ہیں جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی چیانگ، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجیز کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں