راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کر پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا،ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کئے گئے،ملزمان پرساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔