Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsوزیر اعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام بھجوانے پر عالمی رہنماؤں کا...

وزیر اعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام بھجوانے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ


وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھجوانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید پائیدار ہوں گے۔

بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم میرے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے مبارک بادکی کال موصول ہوئی، ہم نے اپنے ممالک اور خطےکی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے کینیا کے صدرکا بھی شکریہ ادا کیا اور تعلقات مزید بہتر بنانےکے عزم کا اظہار کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں