Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsوفاقی حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن، پی پی پی اور دیگراتحادیوں...

وفاقی حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن، پی پی پی اور دیگراتحادیوں کی قربتیں بڑھنے لگیں


وفاق میں حکومت بنانے کےلیے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے۔ حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بیٹھک لگائیں گے۔

دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کےلیے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس دوران پاور شیئرنگ فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے پر فی الحال فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں