Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsونڈوز11 دریافت، باقی ونڈوز کو بھول جائے

ونڈوز11 دریافت، باقی ونڈوز کو بھول جائے


 ونڈوز 11 کا اعلان کر دیا گیا ہے، ونڈوز 11 میں مائیکروسافٹ نے ہر لحاظ سے کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

ڈیزائن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ نے سٹارٹ کے بٹن کو نیچے بائیں جانب سے نیچے درمیان میں منتقل کر دیا ہے۔

اس ایک تبدیلی سے ہی ونڈوز 11 دیکھنے میں میک او ایس اور کروم او ایس جیسی لگنے لگی ہے۔مائیکروسافٹ نے سٹارٹ مینو کے سٹائل کو بھی بدل دیا ہے۔

ونڈوز 8 سے چلے آنےو الے ٹائلز ڈیزائن کو ونڈوز 11 میں ختم کر دیا گیا ہے۔

اب سٹارٹ مینو میں صارفین کو سب سے اوپر سرچ بار نظر آئے گی اور اس کے نیچے صارفین کی پن کی ہوئی ایپس کے آئیکون ہونگے اور ساتھ مجوزہ فائلوں کے لنکس ہونگے۔

سٹارٹ مینو میں فائلوں کی تجاویز صرف ایک کمپیوٹر کے لیے نہیں ہونگی۔

یہ صارف کی تمام ڈیوائسز جیسے فون اور دوسرے کمپیوٹروں پر بھی ایک سی ہونگی۔

ونڈوز 11 میں سٹارٹ مینو موبائل میں استعمال ہونے والے ایپ لانچر کی طرح ہے۔

ونڈوز 11 میں پیش کیے گئے سنیپ لے آؤٹس(Snap Layouts) فیچر سے صارفین ونڈوز انٹرفیس کو بہتر طریقے سے کسٹومائز کر سکتے ہیں اور پہلے سے موجود لے آؤٹس میں سے

اپنی مرضی لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں جو ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 میں سامنے آنے والی ہیں۔

اب صارفین ایپس کو براؤزر سے بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے براؤزر ایک منی ورژن سٹور کے طور پر کام کرتے صارفین کو تیزی سے ایپس انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

مائیکروسافٹ اپنے سٹورز سے ڈویلپرز کے لیے کمائی کرنے کے مواقع کو بڑھانا چاہتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ ڈویلپرز کو سٹور میں اپنی کامرس شامل کرنےاور 100 فیصد آمدن خود ہی رکھنے کی سہولت دے رہا ہے۔

اس آمدن سے مائیکروسافٹ کچھ بھی نہیں رکھے گا۔ اس کے علاوہ ڈویلپرز چاہیں تو مائیکروسافٹ کامرس کا استعمال کرسکتے ہیں، جس میں آمدن کا 85 فیصد حصہ ڈویلپرز کا اور 15 فیصد مائیکروسافٹ کا ہوتا ہے۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 11 میں شامل کی گئی انقلابی تبدیلی اس میں اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ کا شامل ہونا ہے۔ اب آپ اینڈروئیڈ ایپس کو مائیکروسافٹ سٹورز سے ہی کمپیوٹر میں انسٹال کر سکیں گے ۔
یعنی کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ ایپس چلانے کے لیے صارفین کو دیگر بھاری بھر کم تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

ونڈوز میں اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ انٹل کے ساتھ پارٹنر شپ کا نتیجہ ہے۔ انٹل بریج ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد اینڈروئیڈ ایپس کو x86 ڈیوائس پر چلنے کے قابل بنانا ہے۔

ایک بیان کے مطابق انٹل کے ساتھ شراکت داری کے باوجود یہ فیچر اے ایم ڈی اور اے آر ایم ڈیوائس پر کام کرےگا۔ہو سکتا ہے جلد ہی یہ دوسری ڈیوائسز پر بھی کام کرے۔

ونڈوز 11 پچھلے ورژنز کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔ونڈوز اپ ڈیٹس اب 40 فیصد کم سائز میں ہونگی اور تیزی سے انسٹال ہونگی۔

مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ونڈوز 11 سے لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ بھی بہتر ہوگی ۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں