Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم میں اہم ذمداری مل گئی

ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم میں اہم ذمداری مل گئی


ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گردش ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور اِن کنڈیشنز کا ویسٹ انڈین کرکٹر کو اندازہ جسکی وجہ سے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں سال 2022 ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور ٹیم کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں