آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ، اس دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ (SLC)، امارات کرکٹ بورڈ (ECB) اور کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی سات شقوں کی خلاف ورزی کا الزام قبول کیا
جس پر آئی سی سی نے سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے کسی بھی قسم کی کرکٹ کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے ۔
آئی سی سی کے جنرل مینجر ایلیکس مارشل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوون انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے
جبکہ انہوں نے اینٹی کرپشن کے کئی سیشنز میں بھی شرکت کی اس لیے انہیں معلوم تھا کہ اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈٹ کے متعلق ان کے فرائض کیا ہیں
لیکن اس کے باوجود بھی وہ ان پر پورا نہیں اترے۔یہ پابندی مناسب ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے
کہ ہمارے کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔