Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsوینا ملک کی زندگی میں نیا آنے والا شخص کون ہے؟

وینا ملک کی زندگی میں نیا آنے والا شخص کون ہے؟


مختلف سوشل میڈیا پیچز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی مختلف انسٹا اسٹوریز کے اسکرین شارٹس وائرل ہیں۔

وائرل اسکرین شارٹس میں اداکارہ نے ’ایم شہریار01‘ نامی ایک مخصوص ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چوہدری‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی مختلف ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے۔

ری شیئر کی گئی ویڈیوز اور انسٹا اسٹوریز کے ساتھ سرخ دل والے ایموجی اور مختلف کمنٹس بھی موجود ہیں، جو اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے خود کچھ واضح نہیں کیا ہے اور نہ ہی اداکارہ نے مذکورہ شخص کا چہرہ دکھایا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے کسی خاص رشتے کا عندیہ دیا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی ان کے مختلف افیرز میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے 2010ء میں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس، سیزن 4‘ میں شرکت کی تھی، جہاں ان کا افیئر اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ رہا، جسے میڈیا میں بھی کافی جگہ دی گئی۔

اس کے علاوہ اداکارہ کا نام پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ بھی جڑا، دونوں کی محبت شہ سرخیوں کا حصہ رہی، لیکن ببرک سے ان کی محبت شادی تک نہ پہنچ سکی۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013ء کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی تھی، جو صرف 4 سال بعد 2017ء میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی۔

طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی سے متعلق تنازع کھڑا ہوا لیکن ان کے 2 بیٹوں کی کسٹڈی اداکارہ کے پاس ہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں