Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsٹک ٹاک کا ایک اور منفرد فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک کا ایک اور منفرد فیچر متعارف کرانے کا اعلان


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی پلیٹ فارم پر گروپ چیٹس کا فیچر شامل کرنے جارہی ہے جس میں 32 افراد شامل ہو سکیں گے۔

یہ فیچر 16 برس اور سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ علیحدہ میسجنگ ایپ کھولے بغیر ٹک ٹاک شیئر کر سکیں گے۔

صارفین انباکس بٹن پر ٹیپ کر کے، چیٹ پر ٹیپ کرنے کے بعد اپنے دوستوں کا انتخاب کر کے گروپ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے آپ صرف اس وقت کسی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں جب آپ کو کسی ایسے فرد کی جانب سے دعوت نامہ ملے جن کو آپ فالو کرتے ہوں۔ مزید یہ کہ اگر آپ کسی کو پلیٹ فارم پر میسج کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوں تو آپ کو ان کی جانب سے کوئی دعوت موصول نہیں ہوگی۔

18 برس سے کم عمر صارفین کے لیے قواعد کچھ مختلف ہیں۔ یہ صارفین صرف تب گروپ چیٹ میں شامل ہوسکتے ہں جب کم از کم ایک فرد اس گروپ میں شامل ہو جو ان کو فالو بیک کرتا ہو۔ وہ نوجوان جو گروپ چیٹ تشکیل دیں گے ان کو بذاتِ خود گروپ میں شامل ہونے کی درخواست کو دیکھنا اور منظور کرنا پڑے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں