Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان


آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

آسٹریلیا کا ورلڈکپ اسکواڈ:

کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

اس سے قبل بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں