Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsپاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری


وفاقی حکومت نے اسپیس پالیسی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کو کہیں بھی انٹرنیٹ فراہم کرسکیں گی۔

 نیشنل اسپیس پالیسی کے تحت اسپیس رولز کی تیاری جاری ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے اسپیس رولز کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اسپارکو، پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی، وزارت سائنس اور پیمرا کے ساتھ مشاورت مکمل کی، نگراں وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے کمیونیکیشن کی دنیا میں نئی جدت آئی ہے۔

نگراں وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اسپیس پالیسی کے تحت پرائیویٹ کمپنیاں بھی سروسز دے سکیں گی، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کوکہیں بھی انٹرنیٹ فراہم کرسکیں گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں