اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ،معاہدے کے مطابق پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالرز جاری کئے جائیں گے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف پر بروقت عمل کیا گیا،پاکستان نے ادارہ جاتی اصلاحات اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کئے۔