Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsپاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اورنج کیپ پہن کر کیوں میچ...

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اورنج کیپ پہن کر کیوں میچ کھیلا؟


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہنے میدان میں آئیں۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے اس وقت زمبابوے کے شہر بولاوائیو میں کھیلا گیا۔

اس میچ میں دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہنے میدان میں آئیں، میچ میں زمبابوے میں کینسر سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی مدد کے لیےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپ پہنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد رضوان نے بتایا کہ عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

عامر جمال کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، حسیب اللہ کو کپتان محمد رضوان نے کیپ دی جب کہ فیصل اکرم کو فاسٹ باؤلر حارث روف نے ون ڈے میچ کی ڈیبیو کیپ دی۔

قبل ازیں کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کو اہم قرار دیا تھا اور کہا تھا وہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں