وفاقی وزارت صحت (نیشنل ہیلتھ سروسز) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان بھر سے 9 ہزار 713 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ملک بھر میں ماہانہ اوسطا ایک ہزار 79 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ملک بھر سے ایچ آئی وی کے 12ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ 2023 میں ملک بھر سے ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔
حکام کے مطابق 2024 میں 2023 کے مقابلے 200 زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
سال 2024 میں پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
اسی طرح اسلام آباد میں 9 مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔
وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد، بچے 6 فیصد جب کہ خواجہ سرا 4.1 فیصد متاثر ہیں۔
رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی وجہ سے ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ملک بھر میں ہم جنس پرستی، ٹرانس جینڈرز کے ساتھ جنسی تعلقات، انجکشنز کے ذریعے منشیات کا استعمال اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے بڑھنے کی عام وجوہات ہیں۔