Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsپاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟


پاکستان میں سال کا پہلا سپر بلیو مون آج رات 11 بج کر26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے جب کہ یہ اس سال کا پہلا سپر بلیو مون ہے جس کا چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمکدار دکھائی دے گا۔

بلیو مون کی اصطلاح کب اور کیوں استعمال کی گئی؟

بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ یہ نام ایک اصطلاح ہے، بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔ 19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا جسے بلیو مون کہا گیا۔

بلیو مون کی 2 اقسام ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون۔ سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں 4 مکمل چاندوں کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے اور اسی طرح کا بلیومون 19 اگست کو افق پر نظر آئے گا۔

انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو منتھلی بلیو مون کہا جاتا ہے۔

19 اگست کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا جو معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

اس مہینے کا سیزنل سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا تاہم موسمی بلیو مون کا نظارہ کافی جلد ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 میں مسلسل 4 مہینوں تک سپرمون آسمان پر جگمگائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں