پاکستان میںایڈز کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ایڈز ٹریٹمنٹ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر لیکھ راج کے مطابق ایڈز کے نئے چاروں کیسز بچے ہیں۔
ڈاکٹر لیکھ راج کے مطابق ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز میں مبتلا بیشتر بچوں کے والدین ایڈز میں مبتلا نہیں، جو زیادہ تشویشناک بات ہے۔
ایڈز ٹریٹمنٹ سینٹر کے انچارج نے یہ بھی کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ مریضوں میں37 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 بچوں سمیت 37 مریض اب تک انتقال کر چکے ہیں۔