Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر کس کو مقرر کیا...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر کس کو مقرر کیا گیا؟ جانیے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلمان نصیر کی جگہ سمیر احمد سید کو چیف ایگزیکٹیو افسر تعینات کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلمان نصیر کو مشیر چیئرمین پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیف ایگزیکیٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 75ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اس تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سمیر احمد وسیع انتظامی تجربہ کے حامل ایک سرکاری ملازم ہیں، جو حال ہی میں وزیر اعظم کے دفتر میں بطور جوائنٹ سیکریٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سلمان نصیر کو مشیر چیئرمین پی سی بی اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیف ایگزیکیٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سلمان نصیر نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فروری 2025 میں اپنی 5 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ اس عہدے پر کام کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سمیر احمد بہترین پیشہ ور اور انتظامی مہارت کے ساتھ صنعت پر گہری معلومات رکھتے ہیں، ہم پی سی بی فیملی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہم پی سی بی کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط اور بہتر بناتے ہوئے ایک ماڈل، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیم بننے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچیں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سمیر احمد کا کہنا تھا کہ اس اہم ترین موقع پر پاکستان کرکٹ کے حامی کے طور پر چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر شامل ہونا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں