تہران (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ایرانی وزارت خارجہ نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے حملے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر بسنے والے غیر ایرانی دیہاتیوں کوپاکستان کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنا یا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران ہم دشمنوں کو پاکستان اور ایران جیسے دو اسلامی برادر ممالک کےدرمیان تعلق خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کے تحفظ کو ریڈ لائن تصور کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا۔