Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsپرامن، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

پرامن، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں: مرتضیٰ سولنگی


نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ ، وزارت اطلاعات کی پبلسٹی ونگ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان اور الیکشن کمیشن کے ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 روز باقی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سیکیورٹی فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سیکیورٹی دیں گے، تیسرے حصے میں پاک فوج کوئیک رسپانس پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتی، پاکستان آزاد ملک ہے ،سب کو تنقید کا حق ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابی مہم چلانے نہ دینے اور گرفتاریوں کا شکوہ کررہی ہے؟ اس پر نگران وزیر نے جواب دیا کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے خدشات کے اظہار کی آزادی ہے، پی ٹی آئی کے پاس عدالتوں سمیت تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی سمیت دیگر کریمنل مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں