Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsپرانے اسمارٹ فون کو فروخت کرنے کے بجائے ان کاموں کیلئے استعمال...

پرانے اسمارٹ فون کو فروخت کرنے کے بجائے ان کاموں کیلئے استعمال کریں


اگر آپ ایک یا 2 سال بعد نیا اسمارٹ فون خرید لیتے ہیں تو پرانے فون کا کیا کرتے ہیں؟ زیادہ تر افراد تو پرانے فونز کو فروخت کردیتے ہیں یا کسی دراز میں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ مگر پرانے فونز کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فونز کسی طاقتور کمپیوٹر سے کم نہیں ہوتے جن میں اسٹوریج اسپیس اور کیمرے جیسے فیچرز موجود ہیں، جس کے باعث وہ متعدد الیکٹرونک مصنوعات کا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔

ویب کیم میں تبدیل کردیں

پرانے اسمارٹ فون کو ویب کیم میں تبدیل کرکے مختلف ایپس جیسے زوم یا اسکائپ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، جس سے ویڈیو چیٹ کوالٹی بہتر ہوجاتی ہے۔ پرانے فون کا مین کیمرا لیپ ٹاپ کے کیمرے سے بہت زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

تصاویر محفوظ کریں

زیادہ تر اسمارٹ فونز کی اسٹوریج تصاویر اور ویڈیوز سے بھرجاتی ہے اور اس مسئلے سے بچنے کے لیے پرانا فون مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یعنی نئے فون سے تصاویر لیں اور ان کو پرانے فون میں منتقل کردیں۔

کیمرے کے طور پر استعمال کریں

آپ پرانے فون کو ایک کیمرے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ایسے مقامات پر لے جاسکتے ہیں جہاں نئے فون کو لے جانا نہیں چاہتے۔ جیسے سمندر یا کسی جھیل پر جارہے ہیں تو یہ ڈر محسوس نہیں ہوگا کہ فون پانی میں نہ گرجائے۔

یونیورسل ریموٹ بنادیں

ایک ایسا ریموٹ جو بہت کچھ کرسکے آپ کو بہت پسند آئے گا۔ تو متعدد ڈیوائسز کو کنٹرول کرنے کے لیے پرانے اسمارٹ فون کو ریموٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے کسی ریموٹ کنٹرول ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔

گوگل ہوم میں تبدیل کریں

جی ہاں آپ اپنے پرانے اینڈرائیڈ فون کو گوگل ہوم اسمارٹ اسپیکر میں بھی بدل سکتے ہیں جس کے لیے کسی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ بس فون کو نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کرنے اور ایک بلیوٹوتھ اسپیکر کی ضرورت ہوگی، دونوں ڈیوائسز کو اکٹھے پلگ ان رکھیں اور بس گوگل کمانڈ کے ذریعے ڈیوائسز کو کنٹرول کریں۔

سکیورٹی کیمرے کی شکل بھی دے سکتے ہیں

اس مقصد کے لیے کسی سکیورٹی کیمرا ایپ جیسے Alfred کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد فون کو اس جگہ رکھیں جس پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔

وائرلیس ماؤس بنادیں

اگر لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کا وائرلیس ماؤس کسی وجہ سے خراب ہوجائے تو پرانے اسمارٹ فون کو اس کے بیک اپ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی ایپ جیسے ریموٹ ماؤس کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور پھر فون اور کمپیوٹر کو ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ کرنا ہوگا اور بس۔

میوزک پلیئر کے طور پر استعمال کریں

پرانے فون کو میڈیا پلیئر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں، بس پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے میوزک اور میوزک ایپس کو برقرار رکھیں، جس کے بعد اس میں متعدد گانے محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں