پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے عید کے سُرخ جوڑے کے خوب چرچے رہے جو ڈیزائنر آمنہ چوہدری کی نئی کلیکشن میں شامل تھا لیکن مداح بے چین تھے تاہم اب اس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی ہے۔
ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی یہ سُرخ قمیص کاٹن کھڈی کی ہے جس پر سی گرین اورگنزا کا ایمبرائیڈڈ دوپٹہ ہے۔
ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق اس قمیص اور دوپٹے کی قیمت 33 ہزار 800 روپے ہے جبکہ ٹراؤزر کے لیے الگ سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام ریل خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہ جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔
ٹرانزیشن ویڈیو میں اداکارہ آئینے کے سامنے بیٹھی عید کے لیے تیار ہوتی نظر آئیں،
ہانیہ پہلےعام گھر کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ‘شرارہ شرارہ’ پر لِپ سنک کرتے ہوئے میک اپ بھی کرتی گئیں۔