Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsپلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے...

پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق شیشے کی بوتلوں میں موجود مائع میں بھی مائیکرو پلاسٹک پائے گئے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ذرات کا بلند فشار خون سے تعلق رکھتا ہے جو قلبی مرض کے خطرات میں اضافے کا سبب ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تحقیق کے شرکاء میں بلڈ پریشر اس وقت کم ہوا جب انہوں نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں سے پانی سمیت تمام مائع کا استعمال بند کر دیا اور دو ہفتوں تک صرف نلکے کا پانی پیا۔

آسٹریا کی ڈنوبے پرائیوٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پلاسٹک بوتلوں میں موجود مشروبات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

تحقیق کے تنائج میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خون میں پلاسٹک ذرات کی کمی ہوسکتی ہے جس سے قلبی صحت کو لاحق خطرات میں کمی ہوسکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں