لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح سمیت کمالیہ شہر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال، چیچہ وطنی، بھلوال،چنیوٹ،حافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 5.1 رکارڈ، مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ گئی جب کہ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔