Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsپنڈلیوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار طریقے

پنڈلیوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار طریقے


ٹانگیں ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جن کو دن بھر بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹانگوں کے مختلف حصوں میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے، خاص طور پر پنڈلی ایسا حصہ ہے جو چلنے اور دوڑنے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

مگر پنڈلیوں میں تکلیف کا سامنا بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے اور اس حوالے سے متعدد عناصر کردار ادا کرتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ پندلیوں کی تکلیف سے بچنا زیادہ مشکل نہیں، متعدد آسان طریقوں سے آپ اس سے نجات پاسکتے ہیں۔

برف اور گرم پیڈ

گرم پیڈ یا برف سے فوری طور پر تو تکلیف سے نجات نہیں ملے گی مگر درد ختم ہونے کے بعد مسلز کو ضرور بہتر محسوس ہوگا۔ حرارت کا اثر زیادہ ہوتا ہے تو ہیٹنگ پیڈ کے استعمال سے اچھا محسوس ہوگا جبکہ برف سے سن کردینے والا اثر ہوتا ہے تو اس کا استعمال بہت زیادہ تکلیف اور دباؤ محسوس ہونے پر ہی کریں۔ ان میں سے جو بھی طریقہ اختیار کریں، اسے دن بھر کئی بار دہرائیں۔

مساج سے مدد لیں

مساج یا مالش سے تکلیف کے بعد ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مالش مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اسکریچنگ

عموماً پنڈلیوں میں درد کی وجہ مسل کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے تو ایسی صورت میں متاثرہ مسل کی اسکریچنگ تکلیف کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔ پرسکون رہتے ہوئے گہری سانس لیں اور پھر نرمی سے ٹانگ کو دوسری پوزیشن میں حرکت دیں، اگر پنڈلی میں درد ہورہا ہو تو فرش پر بیٹھ کر ٹانگوں کو پھیلائیں اور پیروں کو آہستہ آہستہ نیچے کی جھکائیں ، ایسا کرنے سے بھی تکلیف چند سیکنڈ میں ختم ہوسکتی ہے۔

پانی سے مدد لیں

اگر اس درد کی وجہ جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ہوتی ہے تو کچھ مقدار میں پانی پینا بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بہت زیادہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کے بعد اس تکلیف کاسامنا ہے تو ہوسکتا ہے کہ جسم میں چند منرلز کی کمی ہوگئی ہو تو ناریل پانی کا استعمال اس تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔

جسمانی لچک پر توجہ مرکوز کریں

مسلز میں لچک نہ ہونا بھی چارلی ہارس کی ایک بڑی وجہ ہے ، تو اسکریچنگ کو معمول بنانا مستقبل میں اس تکلیف کی روک تھام میں مدد فراہم کرسکتا ہے، اسی طرح نیند کی پوزیشن کو بھی بدلنے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ اگر چت لیٹ کر سوتے ہیں تو پیروں کے نیچے ایک تکیہ رکھ دیں ۔

نہانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے

نہانے سے بھی تکلیف فوری ختم نہیں ہوتی مگر گرم پانی سے نہانے سے مسلز کی سوجن کم ہوتی ہے۔ اگر آپسم نمک دستیاب ہو تو اسے نہانے کے پانی میں ملا دیں کیونکہ وہ مسلز کو سکون پہنچاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں