اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2.73 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275.62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287.33 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔