Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا...

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف


پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈے جیسی لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ صرف نوجوانوں کی سیریز ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون

سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر ٹیم میں شامل ہیں، محمد عرفان خان، جہانداد خان ، عباس آفریدی، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلینگ الیون کاحصہ ہیں۔

زمبابوے کی پلیئنگ الیون

زمبابوے کی پلیئنگ الیون میں کپتان سکندر رضا کے علاوہ تدیوراشے مرومانی، برین برینٹ، ڈیون میئرز، ریان بلر، کلائیو مڈنڈے، تھشنگا موسی کیوا، ولنگنٹن مساکاڈزا، رچرڈ نگواراوا، بلیسنگ مزرابانی اور ترایور وگواند شامل ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں