Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا

پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا


وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پر کیا کررہی ہے؟

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جارہا ہے؟

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں